میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں، وزیر اطلاعات

قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں، وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ 25دسمبر کے دن اس عظیم قائد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں جو تعبیر دی،آپکی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا اور وقت کے سامراج کو اپنے تدبر، عزم اور ثابت قدمی سے شکست دی۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں،عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی جمہوری ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ہم نئے پاکستان کو ان ہی افکار سے سنوارنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں