میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اہم قانون سازی، قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں توسیع کا فیصلہ

اہم قانون سازی، قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں توسیع کا فیصلہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

آئی ایم ایف کی شرائط پر بعض قوانین میں ترامیم بھی کی جائیں گی

 

قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں 30 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایوان سے اہم بلز منظور کروائے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر تک رہنا تھا جو اب 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اہم بلز منظورکروانے کیلئے رواں اجلاس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت بعض بلز قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جبکہ کچھ بلز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ترامیم ہوں گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر بھی بعض قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کو ان بلز پر اعتماد میں لے لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں