میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں،بیرسٹر گوہر

فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں،بیرسٹر گوہر

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں، کمیٹیوں کو مائنس کرنے سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کور کمیٹی، سیاسی کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی الگ الگ باڈیز ہیں، پارٹی کے تمام فیصلے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی ہی کر رہی ہے، دو کمیٹیوں کی تجاویز پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھتے ہیں، پارلیمانی پارٹی پارلیمانی معاملات سے متعلق فیصلے کرتی ہے، اس کی تجاویز اور سفارشات کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا حتمی اختیار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے، انہوں نے متعلقہ کمیٹیوں کو اختیارات تفویض کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں