ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں طلب
شیئر کریں
الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے 200 بیچز بنائے جائیں گے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے 90 روز میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، الیکٹرک بائیک خریدنے والے شہریوں کو 80 ہزار روپیے سبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے 200 بیچز بنائے جائیں گے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی۔
کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائیگا جبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی، الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے لیے درخواستیں 3 نومبر 2026، صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں، درخواست کے ساتھ پانچ ہزار روپے ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی، ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار دی گئی کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔


