میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ، کراچی میں 5ہزار مربع گز پلاٹ پر پارک بنانے کا حکم

سپریم کورٹ، کراچی میں 5ہزار مربع گز پلاٹ پر پارک بنانے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے کراچی میں 5 ہزار مربع گز پلاٹ پر پارک بنانے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمی نے تحویل کے لئے کانپور بوائز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو زمین کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو اکیاسی میں اسکیم چھتیس میں پانچ ہزار مربع گز زمین رفاحی مقاصد کیلئے الاٹ کی گئی تھی، منسوخی کیخلاف محتسب کا فیصلہ موجود ہے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کے پاس یہ معاملہ کیسے گیا ؟ یہ تو بد انتظامی کا معاملہ لگتا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو بند کردیں، محتسب کے پاس ہی لے جائیں سارے کیسز۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ان کا اختیار ہی نہیں تو جتنا اچھا فیصلہ لکھ دیں وہ قابل قبول نہیں، ہمیں یہ بتادیں یہ معاملہ کیسے محتسب کے دائرہ کار میں آئے گا، یہ تو سیدھا سیدھا دیوانی مقدمہ کا معاملہ ہے۔اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ، یہ آپ کے دوست تھے گورنر؟ بظاہر تو یہ بہت دوستانہ آرڈر لگتا ہے، آپ ہمیں کوئی ریکارڈ نہیں دکھا پا رہے ریکارڈ کیا غائب ہوگیا۔بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت کو بتایا کہ یہ فلاحی ادارہ ہے اسلئے یہ بھی دیکھنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کے ڈی اے بھی تو فلاحی ادارہ ہے کراچی والوں کی مدد کرتا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کے ڈی اے کی تو آپ نے منت سماجت کی ہوگی چلو ایک شوکاز نوٹس ہی بھیج دو، کوئی پانچ سال بعد شوکاز نوٹس بھیجتا ہے ؟بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ چالان جمع کرانے کے باوجود زمین کا قبضہ نہیں دیا گیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کے ڈی اے نے1995میں شوکاز نوٹس میں کہا کہ تعمیرات نہیں کی گئیں۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ قبضہ ملے بغیر تعمیرات کیسے ہوسکتی ہیں، شوکاز نوٹس کی تعمیل کے بغیر ہی پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی۔عدالت نے کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کرکے کراچی میں 5 ہزار مربع گز پلاٹ پر پارک بنانے کا حکم دیدیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں