میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت وفاقی بجٹ کو کورونا بجٹ میں تبدیل کرے ،بلاول بھٹو زر داری کی تجویز

حکومت وفاقی بجٹ کو کورونا بجٹ میں تبدیل کرے ،بلاول بھٹو زر داری کی تجویز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ کو کورونا بجٹ میں تبدیل کرے ،ریاست کا فوکس صرف عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر ہونا چاہیے ،حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے معاشی پیکج ڈراما بازی ہے ، اگر حکومت توجہ دے تو ہم کورونا کیخلاف بہتر لڑ سکتے ہیں، ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہم نے دومحازوں پر لڑنا ہے ،ایک کورونا وائرس سے لڑنا ہے دوسرا ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے محاذ پر لڑنا ہے ،ریاست کا فوکس صرف عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے معاشی پیکج ڈراما بازی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے بی آئی ایس پی ٹیکس ریفنڈز اور گندم خریداری کو بھی ریلیف پیکج کا حصہ بنا دیا ۔انہوںنے کہاکہ بی آئی ایس پی میں پہلے ہی پیسے موجود تھے جبکہ گندم خریداری بھی کرنا تھا ،تو کہاں گیا حکومت کا ریلیف پیکج،ڈیلی ویجز مزدوروں اور سفید پوش نوکری پیشہ افراد کو بھی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دیگر ممالک اپنے جی ڈی پی کا حصہ کورونا وائرس کیخلاف استعمال کررہے ہیں،ہم کورونا کیخلاف حالت جنگ میں ہیں،ہم اپنے فرنٹ لائن سپاہی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل کو کوئی پیکج فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ایشیائی ترقیاتی بینک جی 20 نے پاکستان کو مالیاتی اسپیس دی ہے ،حکومت کے پاس اب مالیاتی اسپیس موجود ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دنیا بھر میں فوڈ سیکیورٹی مسئلہ بنا ہوا ہے ،جب برآمدات کم ہورہی ہیں کاروبار ختم ہورہے ہیں ایسے میں ہم عوام کو کیا کھلا سکتے ہیں اس پہ توجہ کی ضرورت ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں پورے ملک کی معیشت پر فوکس کرنا ہوگا،ہم اپنی عوام کو ان حالات میں کھلا سکتے ہیں،حکومت کی جانب سے زراعت پیکج کا اعلان کیا گیا ،زراعت پیکج پر ابھی تک عمل دارمد نہیں کیا گیا،ملک میں ٹڈی دل کیلئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ،حکومت کو فوڈ اینڈ سیکیورٹی کیلئے مثبت اور پریکٹیکل کام کرنا ہوگا،پوری دنیا کے ٹرینڈ کے مطابق آپکو چھوٹے کاروباری طبقہ دکانداروں کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہوگاانہوںنے کہاکہ اگر حکومت توجہ دے تو ہم کورونا کیخلاف بہتر لڑ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ کا آرڈینس پاس کردیا لیکن سندھ حکومت کا آرڈینس پاس نہیں کیا،ہم سندھ میں غریبوں کو چھت سکول بجلی گیس بلز میں تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ناصرف سندھ کا آرڈینس پاس کرے بلکہ اس آرڈیننس کا نفاذ پورے ملک میں کرنا چاہئے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں