میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی نے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا

پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی نے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا

منتظم
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل 21سے 24اگست تک اپیلوں پر سماعت کریگا
عوامی تحریک کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی حلقہ این اے 120سے (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا ۔مذکورہ حلقے سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار فیصل میر کی طرف سے دائر درخواست میں بیگم کلثوم نواز،ریٹرننگ افسر،الیکشن کمیشن ،نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن)کی رجسٹریشن ختم ہو چکی اس لئے بیگم کلثوم نواز (ن)لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتیں ۔فیصل میر نے درخواست میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے بیگم کلثوم نواز کے اقامہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔کلثوم نواز کے نواز شریف کے زیر کفالت ہونے کے بارے میں اعتراض کو نظر انداز کر دیا گیا اور حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کئے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلا ف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر لیا گیاہے ۔جسٹس مامون الرشید اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل 21سے 24اگست تک اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نے بھی ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں