میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تنگ آمدبجنگ آمد،لٹنے والے کارسوارنے ڈاکوئوں کوکچل ڈالا

تنگ آمدبجنگ آمد،لٹنے والے کارسوارنے ڈاکوئوں کوکچل ڈالا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں لٹنے والے کارسوار نے فرار ہوتے ڈاکوئوں کو کچل ڈالا ، جس سے 2 ڈاکوہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں لٹنے والے کارسوار نے فرار ہوتے ڈاکوئوں کو کچل دیا ، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکوہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ملزمان نے کار سوارشہری سے ایک لاکھ 63 ہزار چھینے اور واردات کے بعد کار کی چابی نکالنا چاہی جو اندر ہی ٹوٹ گئی۔لٹنے والے شہری نے فرار ہوتے ملزمان کا پیچھا کیا اور جمالی پل کے قریب ملزمان کو گاڑی سے ٹکر ماری ، جس کے بعد ملزمان سے پستول اورنقدی برآمد کرلی گئی، ہلاک ملزم کی شناخت ایوب اور روزی خان کے ناموں سے ہوئی۔سپرہائی وے جمالی پل کے قریب کار کی ٹکر سے ڈاکوئوں کی ہلاکت کے معاملے پرشہری نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں سپرہائی وے پرلاہور سے کراچی آرہاتھا کہ جمالی پل کے قریب اچانک سے3 ڈکیت آگئے۔شہری نے بتایاکہ میرے ساتھ بیٹھے بھتیجے پر ملزمان نے پستول رکھ دی، ڈاکوئوں نے مجھ سے 1لاکھ 63ہزار روپے کی رقم چھینی، جس کے بعد میں نے ڈاکوئوں کے پیچھے گاڑی لگائی اور ہٹ کی، ڈاکو گرکر ہماری گاڑی کے نیچے آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں