میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی، فواد چودھری

کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی، فواد چودھری

ویب ڈیسک
منگل, ۹ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی،سرکاری ٹی وی کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات آئین کے تحت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہو گئی۔ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔ یہ بھی بہت خوش آئند ہے کہ پاکستان کے یہ علاقے طویل عرصے کے بعد مکمل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات میں متاثرہ خاندانوں کو قطعی طور پر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا ان مذاکرات میں جو ان علاقوں کے افراد ہیں ان کو بھی اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ کوئی بھی حکومت آئین اورقانون سے باہر مذاکرات کرہی نہیں سکتی۔قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا کہا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں