ایک ماہ میں 300 سے زائد واقعات، اے آئی نے بھی جھوٹ اور فریب کاری شروع کر دی
جرات ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ایسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن میں اے آئی ماڈلز نے صارفین کی ہدایات نظر انداز کیں، جھوٹ بولا یا اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے جو نقصان دہ ہوسکتے تھے۔برطانوی اخبار کے مطابق لاس آف کنٹرول آبزرویٹری کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حقیقی دنیا میں اے آئی کے صارفین کے کنٹرول سے نکلنے کے واقعات جون کے مقابلے جولائی میں تقریبا دو گنا ہو گئے اور ایک ہی ماہ میں ایسے 300 سے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے واقعات میں اے آئی کا اپنے انسانی کنٹرولر کا روپ دھارنا، اس کے لکھنے کے انداز کی نقل کر کے خود کو کارروائی کی اجازت دینا اور انسانی منظوری لازمی ہونے کے باوجود قواعد کو نظر انداز کرنا شامل ہے۔


