میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائیگا

سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائیگا

منتظم
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جولائی تک گال میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 27 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 6 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں