میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، مصباح فریدانتقال کے بعد مالی بے قاعدگیوں کے الزامات سے بری

سابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، مصباح فریدانتقال کے بعد مالی بے قاعدگیوں کے الزامات سے بری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی )کی میرے مرنے کے بعد جفا سے اس نے توبہ ، ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا ، یہ شعر ہی نہیں بلکہ حقیقت بن کر سامنے آئی ہے سابق ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید کو مرنے کے بعد حکومت سندھ نے مالی بے قاعدگیوں کے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ واپس لے لی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 11افسران کو گریڈ 21کے انکوائری افسر فاروق اعظم میمن کی سفارش پر مالی بے قاعدگیوں کے الزامات سے بری کردیا ہے، اور ان کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ واپس لے لی ہے، ان میں 10 افسران ریٹائرڈ بھی ہوچکے ہیں اور ایک حاضر سروس شامل ہیں، ان میں ریٹائرڈ چیف انجینئر سلیم صدیقی ، ریٹائرڈ چیف انجینئر معین احمد ، ریٹائرڈ سپرنٹنڈنگ انجینئر سید قیصر علی ، سابق منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید ، سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آغا شفیق درانی ، ریٹائرڈ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر علی محمد پلیجو ، سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سید مشکور الحسن ، ریٹائرڈ چیف انجینئر ظہیر عباس ، ریٹائرڈ چیف انجینئرز افتخار احمد خان ، ریٹائرڈ پروجیکٹ منیجر امتیاز مگسی اور پروجیکٹ منیجر محمد ایوب شامل ہیں انکوائری افسر نے اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ ان افسران کے خلاف ثبوت ناکافی تھے، اس لیے انہیں مالی بے قاعدگیوں کے الزام سے بری کیا جاتا ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے منظوری دیتے ہوئے ان کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ واپس لے لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں