میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں سے بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصولی کا پلان تیار

تاجروں سے بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصولی کا پلان تیار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

تاجروں سے بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصول کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، جس کے لئے بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی بھی تجویز دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 35 لاکھ تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اسکیم کے خدوخال تیار کرلئے گئے۔ذرائع نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس بجلی بلوں کیساتھ وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی اصل شاپ اونر کے بجائے دکان پر کاروبار کرنیوالے صارف سے ہوگی، تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔تاجر طبقے سے ٹیکس ماہانہ بنیاد پر بجلی بل کے ذریعے وصول کرنے کا پلان ہے، مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جا سکتی ہے۔ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ اسکیم پر عمل درآمد کیلئے نئی مخلوط حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے، آئی ایم ایف کو مجوزہ پلان سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں