میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارن فنڈنگ میں ملوث ہر پارٹی کالعدم ہونی چاہیے ، آفاق احمد

فارن فنڈنگ میں ملوث ہر پارٹی کالعدم ہونی چاہیے ، آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین آفاق احمد نے قومی دھاروں کی سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیسزپرفیصلوں میں تا خیرنہیں کر نی چاہیے ، سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔انہوںنے کہا کہ فارن فنڈنگ سے چلنے والی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات اورملکی سلامتی کو پسِ پشت ڈال کر صرف ڈونرزکے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اس لئے ایسی ہر جماعت کو کالعدم ہونی چاہیے۔آفاق احمد نے آئے دن اندرون سندھ ملک دشمن ریلیوں ، جلسے جلس اور نعروں پر تمام حکومتی اداروں کی طرف سے خاموشی کو معنی خیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ ملک دشمن سرگرمیوں پر ملکی سلامتی کے اداروں کا رویہ شہری سندھ کے عوام کو ٹھیک پیغام نہیں دے رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں