الیکشن کمشنر کی پوزیشن ، عدلیہ سے بیوروکریٹس کے پاس چلی گئی،فواد چودھری
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی زریر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی پوزیشن روایتی طور پر عدلیہ سے ہوتی ہے ، اب یہ بیوروکریٹس کے پاس چلی گئی ہے ،اس کی وجہ کیا ہے ؟ بدھ کے روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں اتفاق ہے کہ عدلیہ ادارے سے وابستہ ڈیکورم برقرار نہیں رکھ پارہی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو یہ دیکھنا چاہئے اور تجزیہ کرنا چاہئے کہ کیا غلط ہو رہا ہے ؟