میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز ،شدید گرمی میں شہری بدحال

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز ،شدید گرمی میں شہری بدحال

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا،وفاق کی جانب سے اضافی گیس فراہم کرنے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے ، شدید گرمی میں بجلی سے محروم شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔کے الیکٹرک نے صورتحال کی ذمے داری گیس پریشر میں کمی پر ڈالی جسے وفاقی حکومت نے سختی سے مسترد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے ۔ لیاری، کورنگی، گلستان جوہر، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیوکراچی،اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، منگھوپیر اور کھارادر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر دی جاتی ہے ۔کے الیکٹرک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث کچھ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے ۔ تاہم دعوے کو وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے مستردکر دیا اورکہا کہ ایس ایس جی سی کے الیکٹرک کو ضرورت سے زیادہ گیس فراہم کررہا ہے اور گیس پریشر میں کمی کا دعویٰ غلط ہے ۔وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو مزید 150میگا واٹ بجلی دینے کی منظوری دی ہے ۔ لیکن کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ابھی تک فراہمی ممکن نہیں ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں