میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد میں رواں سال میں 68نومولود بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں، رپورٹ

شہرقائد میں رواں سال میں 68نومولود بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں، رپورٹ

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں پھینکنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، رپورٹ کے مطابق رواں سال سے اب تک 68 نومولود بچوں کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ سال2021 میں 220 سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق صرف 2 ماہ 13دن میں 68 بچوں کی لاشوں کو پھینکا گیا، ایدھی فاؤنڈیشن نے 58 اور چھیپا فاؤنڈیشن نے 10لاشیں اٹھائیں۔ بلقیس ایدھی اوررمضان چھیپا متعدد مرتبہ قوم سے اپیل کرچکے ہیں کہ بچوں کو پھینکا نہ جائے بلکہ جھولے میں ڈال دیا جائے، پاکستان میں لاکھوں لوگ اولاد کی نعمت سے محروم ہیں، بچے گود لینے والوں کی بڑی تعداد فلاحی اداروں سے رابطے میں رہتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں