میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کفایت شعاری اقدامات ختم ، مارکیٹ اوقاتِ کار کی پابندیاں برقرار

کفایت شعاری اقدامات ختم ، مارکیٹ اوقاتِ کار کی پابندیاں برقرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے
ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن

وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ اوقاتِ کار سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، جن پر ملک بھر میں عمل درآمد جاری رہے گا۔دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور جنرل سٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔مارکیٹ اوقاتِ کار کے حوالے سے جاری اعلامی میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پھل، سبزی، کریانہ سٹورز، فارمیسیاں، ہسپتال ، میڈیکل لیبارٹریز اور کلینکس و ہوم ہیلتھ سروسز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔بیکریاں، تنور اور دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن، جم، سپورٹس سہولیات اور آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی پابندیوں سے مستثنیٰ ہونگے۔وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کے ساتھ مارکیٹ اوقاتِ کار کی پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہیکہ بعض مالیاتی کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے، تاہم فیول بچت سے متعلق سخت پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں