وزیراعظم کی ایم کیو ایم کوبجٹ میں ترقیاتی پیکیج پر غور کی یقین دہانی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ مئی ۲۰۲۶
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ قیادت کی شہباز شریف سے ملاقات ،کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ذرائع
آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی،کراچی پیکیج اور کے فور پر گفتگو کی، اندرونی کہانی سامنے آگئیں
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں کی وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی، وفاقی حکومت کے نمائندوں نے بھی حالیہ دنوں میں کسی ممکنہ ترمیم کا ذکر نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی، کراچی پیکیج اور کے فور پر ایم کیو ایم وفد نے گفتگو کی۔دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی پیکیج پر غور کی یقین دہانی کرائی۔


