میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نیب کا کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نیب کا کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا، 330 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی بحالی پر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔ ڈی جی ایم ڈی اے کو لیٹر جاری۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل یاسین شر کی مدت کے دوران ایم ڈی اے کے کرتا دھرتا اور تیسر ٹائون اسکیم 45 کی کاٹیج انڈسٹری کے مرکزی کرداروں محمد عرفان ، لئیق احمد، علی اسد بلوچ پر کڑی نگرانی شروع کررکھی ہے، نیب نے ڈی جی ایم ڈی اے کو نوٹس ارسال کرکے کراچی کے ضلع غربی کی دیہہ ناگن، تپو سونگل میں الاٹ کی گئی330 ایکڑ زمین کی غیر قانونی بحالی پر انکوائری تیز کردی ہے، نیب نے ڈی جی ایم ڈی اے کو لیٹر جاری کرکے سابق ڈی جی یاسین شر کی مدت کی ہائوسنگ اسکیم گلستان سعدی کا منظور کیا گیا لے آئوٹ پلان جمع کروانے کی ہدایت کی ہے، نیب نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو لیٹر میں واضح کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی ایک مقدمے میں گلستان سعدی ہائوسنگ اسکیم کا منظور کیا گیا لے آئوٹ پلان پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے لیکن ایم ڈی اے نے عدالت کی جانب سے دی گئی مدت کے دوران گلستان سعدی ہائوسنگ اسکیم کا لے آئوٹ پلان پیش نہیں کیا۔ نیب نے ڈی جی ایم ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ گلستان سعدی ہائوسنگ اسکیم کا منظور کیا گیا لے آئوٹ پلان اور نوٹیفکیشن اور نوٹ شیٹ انکوائری افسر کے سامنے پیش کی جائے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں مسز زوریات کے ایم ڈی اے کے خلا ف پٹیشن میں ایم ڈی اے کا دائر کیا گیا جواب اور متعلقہ دستاویزات بھی نیب میں جمع کروائے جائیں۔ نیب نے یہ معلومات نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 19 کے تحت طلب کی ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسر ٹائون ہائوسنگ اسکیم 45 اور گلستان سعدی ہائوسنگ اسکیم کی زمین، لے آئوٹ پلان اور دیگر معاملات میں جعلسازی ہوئی ہے ، جعلسازی میں سابق ڈی جی ایم ڈی اے یاسین شر کی مدت کے دوران تیسر ٹائون ہائوسنگ اسکیم 45 کی کاٹیج انڈسٹری اسکینڈل کے مرکزی کرداروں ایم ڈی اے کے افسران محمد عرفان ، لئیق احمداور علی اسد بلوچ کے ملوث ہونے کے اطلاعات پر تحقیقات ہورہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں