میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصطفیٰ کمال منی لانڈرنگ کے بھیدی ہیں، سرفراز مرچنٹ. مخالفین سے دشمنی نہیں چاہتے، مصطفی کمال

مصطفیٰ کمال منی لانڈرنگ کے بھیدی ہیں، سرفراز مرچنٹ. مخالفین سے دشمنی نہیں چاہتے، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم کے رہنماسرفراز مرچنٹ نے کہاہے کہ مصطفی کمال الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی منی لانڈرنگ کے بھیدی ہیں۔وہ تو منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ایک انٹرویومیںانہوں نے مصطفی کمال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دستخط سے بڑے بڑے کام ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے تفتیش کرے گی تو سب سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کسی کو سپورٹ نہیں کررہی، بلکہ یہ مصطفی کمال کی من گھڑت کہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال اگر کھل کر سچ بولنا چاہتے ہیں تو پورا سچ بولیں۔ انہوں نے پورا سچ ہفتے کو اپنی پریس میںبھی نہیںکہا۔پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے 40 سال پرانی سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، ان کے صبح دوپہر شام کے قول و فعل میں تضاد پیدا کردیا ہے، یہ ہمارے نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہم نے بغیر دشمنی کے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے مسائل کو حل کرنا ہے۔اب بھی سب قومیتوں کو متحد کر کے مہاجروں کی سب سے زیادہ خدمت کر رہے ہیں۔نفرت کی سیاست کر کے کسی ماں کے بچے کو مروانا نہیں چاہتے۔ان خیالات اظہار رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقے میں ملیر،قائد آباد ، بھینس کالونی، لانڈھی اور کورنگی چکرا گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں لگائے کیمپوں کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انیس قائم خانی،آصف حسنین،ارشد وہرا اور دیگر بھی موجود تھے۔دورے کے دوران کارکنان نے ان استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی ۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ شہر تباہ حال ہے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔آج حکمرانوں کی باتوں سے ایسا لگتا ہے جیسے ان کے پاس ایم این اے، ایم پی اے، میئر، سینیٹر ہے ہی نہیں،مہاجروں نے اپنا سب کچھ حکمرانوں کو دے رکھا ہے تو حالات تبدیل کیوں نہیں ہو رہے۔کراچی کی 20 میں 17 سیٹیں ہیں پھر بھی کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جس مینڈیٹ کا سوال کر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں، وہ آج ان کے پاس ہے۔عوام کی خدمت کرنے کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے آرام اور گھر والوں کو چھوڑنا پڑتا ہے۔عوام ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں رہزنوں اور رہبروں میں فرق کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور ذمہ داران نے صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے پرانی سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ان کے صبح دوپہر شام کے قول و فعل میں تضاد پیدا کردیا ہے، یہ ہمارے نظریے کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے سیاسی و لسانی مخالفین سے بھی دشمنی نہیں چاہتے، ہمارا نظریاتی اختلاف ضرور ہوگا، لیکن ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے۔ ہم نے بغیر دشمنی کے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے مسائل کو حل کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں