میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوسرا ٹی ٹوئنٹی،شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا،7 وکٹوں سے فتح یاب

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا،7 وکٹوں سے فتح یاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز کے دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔شاہینوں نے 91رنز کا ہدف 13ویں اوور کی پہلی بال پر حاصل کر لیا، صائم ایوب 4 اور کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد رضوان 45 اور عثمان خان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوورز میں 90رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، پاکستانی باولرز نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو شروع میں ہی مشکلات کا شکار کر دیا، نیوزی لینڈ کے صرف 4کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔5 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں