میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو معطل ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

سابق ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو معطل ،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کاخط، محکمہ بلدیات نے گریڈ 18 کے سابق ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو کو معطل کردیا، ڈائریکٹر ٹو کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، یونین کونسل 46 کا سیکریٹری بھی معطل، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد کی مختلف یونین کونسلز سے لاکھوں روپے نکالنے اور ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد اور سٹی کے تعیناتی کی تصدیق کیلئے سیکریٹری بلدیات کو لکھے گئے خط کے بعد محکمہ بلدیات نے سابقہ ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو کو معطل کرکے ڈائریکٹر ٹو کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 6 یوم کے اندر مشتاق سومرو کی تقرری کے بارے میں تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی جبکہ یو سی 46 سے ایک ہی دن میں 50 لاکھ نکالنے کی ڈپٹی کمشنر کی نشاندہی پر سیکریٹری یونین کونسل 46 ریاض حسین کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ چارج یونین کائونسل 22 کے سیکریٹری کے حوالے کردی گئی ہے، محکمہ بلدیات کی جانب سے ضلع ٹنڈوالہیار کے یونین کائونسل 25 داد جروار کے سیکریٹری کو بھی معطل کرکے ڈائریکٹر ٹو کی تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے جو 7 دن میں رپورٹ پیش کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں