میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ

سندھ کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔محکمہ اوقات کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان ایا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ اوقاف کی جانب سے مساجد کو سوال نامہ ارسال کیے جانے کے بعد مذہبی حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے اور مختلف مدارس اور مساجد انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف علمائے کرام سے اور مذہبی جماعتوں سے صلح مشورے شروع کر دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں