میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب ،وزیراعظم آرمی چیف کی تقرری پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب ،وزیراعظم آرمی چیف کی تقرری پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس جمعرات کی صبح نو بجے وزیر اعظم ہاس میں ہوگا جس کیلئے تمام وفاقی وزرا کو حاضری یقینی بنانے کے لیے پیغامات دے دئیے گئے۔وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا ایجنڈے تاحال جاری نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اجلاس کا ایجنڈہ (آج)بدھ کی رات تک جاری کر دیا جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی پر کابینہ کے ممبران کو اعتماد میں لے کر فیصلے کی توثیق کرائی جائے گی۔خیال رہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے پیش نظر کابینہ وفاقی کابینہ کا اجلاس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعظم اجلاس میں فیصلوں کے بعد دو روزہ دورہ کے لئے ترکیہ روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہوجائیگا۔ایک انٹرویومیں وزیردفاع نے کہا کہ نام بھی ایک دور وز تک سامنے آجائیں گے اور تمام معاملات جمعرات تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ ڈوزئیر آنے کے بعد معاملہ کابینہ میں بھی جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں