میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان نگران سیٹ اپ پر ردعمل قبل از وقت ہوگا، فواد چودھری

افغان نگران سیٹ اپ پر ردعمل قبل از وقت ہوگا، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو گیم میں لڑائی دکھا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ پنج شیر حملوں میں پاکستان نے کارروائی کی، بدقسمتی سے بھارت کے ایسے گھنائونے اقدامات اور پروپیگنڈوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔ وہ بی بی سی ورلڈ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں نگران سیٹ اپ پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا، ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہئے، اس وقت اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ سی آئی کے سربراہ کابل میں تھے، میڈیا کی رپورٹس سے ہی پتہ چلا کہ ترکی اور قطر کی انٹیلی جنس کے سربراہان بھی کابل میں موجود تھے۔ اگر ہم اپنے وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟ وہاں کوئی وزیر خارجہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں ایک ایسے فریم ورک کی ضرورت ہوتی ہے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کو درپیش مسائل پر بات کر سکیں۔ کابل میں باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے ایسے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل درپیش رہے ہیں جن میں داعش میں توسیع، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی افغانستان سے مائیگریشن شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے، پاکستان نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی۔ افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو انخلا میں پاکستان نے مدد فراہم کی، ہم نے افغانستان میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو نکالا، افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی ہماری کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں