شرمیلا فاروقی کے ’’بے شرم عورت‘‘کہنے پر نادیہ خان کا ردِعمل سامنے آگیا
شیئر کریں
نادیہ خان نے انیسہ فارقی سے ان کے میک کے بارے میں سوالات پوچھے تھے جس پر شرمیلا فاروقی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کو بے شرم عورت کہا تھا۔ تاہم نادیہ خان کا اس پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ شرمیلا فاروقی نے ان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔واضح رہے کہ نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔