میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے پھر سر اٹھالیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے پھر سر اٹھالیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا، خواتین کے لیے کچن کے معاملات چلانا مشکل ہوگیا ۔ ناظم آباد، بفرزون، پاپوش نگر ، نارتھ کراچی، ملیر برف خانہ، پنجاب کالونی کے مکینوں کے مطابق پہلے وہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا رونا روتے تھے اب اس سال سے گیس بحران نے بھی سر اٹھالیا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی گیس کے حالیہ بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے استفسار کیا ہے کہ اسے شدید گرمیوں میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں