میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے جو مارے گا اسے جو میں ماروں گا وہ سب دیکھیں گے ،شاہد خاقان عباسی

مجھے جو مارے گا اسے جو میں ماروں گا وہ سب دیکھیں گے ،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے جو مارے گا اسے جو میں ماروں گا وہ سب دیکھیں گے ۔ انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں دوران تفتیش مبینہ بدسلوکی کے معاملے کا بھی ذکر ہوا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے ساتھ مس ہینڈلنگ ہوئی؟ اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ میرے ساتھ مس ہینڈلنگ نہیں ہوئی، یہ جو ایکسپرٹ لائے تھے میں اسے مس ہینڈل کرنے لگا تھا، نیب کے اس شخص کے ساتھ مس ہینڈلنگ کرنی بھی چاہیے تھی، میں نے مس ہینڈل کیا نہیں ہے لیکن کرنا چاہیے تھا۔صحافی نے سوال کیا کہ عباسی صاحب کیا آپ کو گلاس مارا گیا؟ اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو گلاس مارے گا اسے میں جو گلاس ماروں گا وہ دیکھئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں