میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیا عامر خان تیسری بار شادی کرنے جارہے ہیں؟

کیا عامر خان تیسری بار شادی کرنے جارہے ہیں؟

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری بار دولہا بننے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔عامر خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جو اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ شادی اور طلاق کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ عامر خان نے رواں سال اگست میں اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کی خبر دے کر اپنے پرستاروں سمیت تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے آزاد راؤ۔ اس جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم دونوں کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں