میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کو گالی دینے والے منصف ان کا مقدمہ بھی سن رہے ہیں، مریم نواز

نواز شریف کو گالی دینے والے منصف ان کا مقدمہ بھی سن رہے ہیں، مریم نواز

منتظم
پیر, ۱۹ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوا، کیا نواز شریف کی نااہلی اور ناانصافی کو مانتے ہو؟، یہ اکیلے نواز شریف کا مقدمہ نہیں بلکہ ہر اس وزیراعظم کا مقدمہ ہے جسے عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا لیکن جو پانچ سال پورے نہ کرسکا۔ نواز شریف کے ساتھ تین بار یہی ہوا، ایک بار بھی نواز شریف کو عوام نے نہیں نکالا، کیا ایسے ہی پاکستان کا تماشا بنتا رہے گا؟۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو 3 بار عوام نے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی روندنے والوں نے نکالا، جن منصفوں نے نواز شریف کو گالی دی وہی ان کا مقدمہ بھی سن رہے ہیں اور فیصلہ بھی سنانا ہے، جو منصف فیصلے آنے سے پہلے گالی دے دے اس کا فیصلہ کیا ہوگا، کیا گالیوں اور القابات سے پہلے ہی نواز شریف کا مقدمہ سنا نہیں دیا؟۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام عدل عوام اور ووٹ دینے والوں کا مقروض ہے، اس نظام عدل کو نواز شریف کے پچھلے 20 سال کا قرض چکانا تھا، انہوں نے ڈھیروں قرضوں کا انبار لگادیا، نواز شریف پر ہائی جیکنگ کے جھوٹے مقدمہ کا قرض کون چکائے گا، آج منصف اس ملک کی قسمت کے مالک بن چکے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مائنس نواز شریف فارمولے پر کام کرنے والوں کو تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن نواز شریف کو عوام کا ساتھ مل گیا، وہ وقت آئے گا آئین و قانون پر مبنی جے آئی ٹی بنے گی جو واٹس ایپ کال پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کرے گی، نوازشریف کو 3بارووٹ کی پرچی روندنےوالوں نےنکالا، منصفوں اور عدلیہ کا سارا زور وزیراعظم اور سیاست دانوں پر ہی چلتا ہے لیکن آمروں کے سامنے کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، آئین کی شق 62 اور 63 کہاں سوجاتی ہے، ان کو ان سب باتوں کے جواب ایک نہ دن دینے پڑیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں