میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک رسوائی سمیٹ کر گھر گیا‘مریم نواز

نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک رسوائی سمیٹ کر گھر گیا‘مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر‘‘قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک رسوائی سمیٹ کر گھر گیا، 21اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے،21اکتوبر ہم سب کے سرخرو ہونے کا دن ہے جب کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ،شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز ، پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں