میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ کتنے میں فروخت ہوا؟

راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ کتنے میں فروخت ہوا؟

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان کے پہلے سْپر اسٹار راج کپور کا ایک ایکڑ پر محیط بنگلہ فروخت کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راج کپور کے ممبئی میں واقع ایک ایکٹر پر محیط بنگلے کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گودریج پراپرٹیز نے 100 کروڑ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔گودریج پراپرٹیز اس بنگلے کو 500 کروڑ مالیت کے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں تبدیل کریں گے۔ گودریج پراپرٹیز کے ایگزیکیٹو چیئرمین پیروجشا گودریج کا کہنا ہے کہ ’اس پورے زمین کا سائز ایک ایکڑ ہے۔ ہم یہاں پر ایک مہنگا ہاؤسنگ پراجیکٹ بنائیں گے۔ اس پراجیکٹ کی مالیت 500 کروڑ تک ہوگی۔‘گودریج پراپرٹیز نے اس بنگلے کو راج کپور کے خاندان سے خریدا ہے۔ اس حوالے سے راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ ’چیمبور میں پراپرٹی کے لیے ہماری فیملی کے بہت جذبات ہیں اسکی تاریخی حیثیت بھی ہے۔ ہم گودریج پراپرٹیز کے شکر گزار ہیں جو ہمارے اس تاریخی ورثے کو ترقی دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں