میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کم عمر لڑکی کے والد مہدی کاظمی کا اصل چہرہ بے نقاب

کم عمر لڑکی کے والد مہدی کاظمی کا اصل چہرہ بے نقاب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ: عقیل احمد ) کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی کم عمر لڑکی کے والد مہدی کاظمی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، مہدی کاظمی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پنجاب کے معروف نو سرباز سبطین شاہ عرف ڈبل شاہ کے قریبی رشتے دار اور ساتھی ہیں اور ڈبل شاہ کا فراڈ سامنے آیا تو مہدی کاظمی پنجاب سے کراچی آگئے اور کراچی میں وہ اپنے گھر اور دیگر علاقوں میں رمی کلب کا حصہ ہیں وہ پچھلے چھ ماہ سے اپنے بیٹی کی لاہور جاکر ظہیر سے شادی کرنے کے بعد عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، ان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کو بیٹی سے پانچ گھنٹے ملاقات کرائی اس ملاقات میں مہدی کاظمی کی اہلیہ بھی تھیں سندھ ہائی کورٹ کے جج کے سامنے دونوں میاں بیوی نے بیٹی کو پانچ گھنٹے تک منت سماجت کرتے رہے لیکن ان کی بیٹی ٹس سے مس نہ ہوئی، اب اس لڑکی کے شوہر نے سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی ہے کہ جس طرح ماں باپ کی پانچ گھنٹے ملاقات کرائی گئی ہے اسی طرح میری بھی پانچ گھنٹے ملاقات کرائی جائے کیونکہ میں اس لڑکی کا شوہر ہوں، لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے بعد جب تفتیشی افسران نے مہدی کاظمی سے پوچھا کہ ان کا سبطین شاہ عرف ڈبل شاہ سے کیا تعلق ہے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ڈبل شاہ کے رشتے دار اور قریبی ساتھی تھے جب ڈبل شاہ کا فراڈ سامنے آیا تو وہ پنجاب سے کراچی منتقل ہوگئے اور وہ اب رمی کلب کا حصہ ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ ان کی بیٹی ان کے پاس کیوں نہیں واپس آرہی جس پر مہدی کاظمی کوئی خاطرخواہ جواب نہ دے سکے ان کی بیٹی سے بھی پولیس نے پوچھا کہ وہ والدین کے پاس کیوں نہیں جانا چاہتی تو ان کا جواب تھا کہ وہ اپنے والد کی سرگرمیوں کی وجہ سے تنگ تھی اور پھر ان پر تشدد بھی کیا گیا تب انہوں نے ذہن بنایا کہ ظہیر سے شادی کرکے وہ پوری زندگی ظہیر کے ساتھ گذاریں گی اور والدین سے نہیں ملیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں