حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا
جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
پیٹرول کی قیمت میں 88پیسے اضافہ ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کی کمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 393روپے 64پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 397روپے 76پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت(آج) 6اکتوبر کیلیے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق رات12بجے سے ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔


