میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

شمالی وزیر ستان میںچیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہد شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقہ گھڑیوم میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں29سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔شہید جوان شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج پر عزم ہے، شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مذید جلا بخشتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں