میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں القسام کمانڈر سمیت 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ میں القسام کمانڈر سمیت 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

دیر البلح میں القسام بریگیڈز کے اسنائپر یونٹ کمانڈر عمر ابو قاسم کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل

عمر ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی شہید ، جبکہ ان کی کمسن بیٹی زخمی ہوئی، طبی ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غزہ پٹی پر آج اسرائیلی حملوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دیر البلح میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القسام بریگیڈز کے اسنائپر یونٹ کے کمانڈر عمر ابو قاسم کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق حملے میں عمر ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی شہید ہوگئے جبکہ ان کی کمسن بیٹی بھی زخمی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ابو قاسم غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج پر حملوں میں ملوث تھے،

تاہم اس دعوے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں