میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت میں امداد میمن سسٹم کو سندھ حکومت کی سرپرستی

محکمہ زراعت میں امداد میمن سسٹم کو سندھ حکومت کی سرپرستی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ، سسٹم سرغنہ کا فرنٹ مین دوبارہ ایس او بجٹ بن گیا، حاجی امداد میمن اصغر گھانگرو کے تعیناتی کرانے میں کامیاب، نیب ریفرنسز، کرپشن، غیرقانونی ترقیوں و بھرتیوں کے تحقیقات کے باوجود حاجی امداد میمن کا سسٹم محکمہ زراعت پر قابض ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے سسٹم کا سرغنہ چہیتے افسر کی دوبارہ مقرری کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے، محکمہ زراعت میں گزشتہ پانچ سال سے سسٹم چلانے والے حاجی امداد میمن نے اپنے فرنٹ مین افسر اصغر گھانگرو کی سیکشن افسر بجٹ کے عہدے پر مقرر کروا دیا ہے، اصغر گھانگرو کو حاجی امداد میمن کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ کئی عرصے سے وہ ایس او بجٹ کے عہدے پر براجمان ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ سمیت دیگر تمام معاملات اصغر گھانگرو کے ذریعے چلائے جاتے ہیں، اصغر گھانگرو کو ہٹانے پر حاجی امداد میمن نے سیکریٹری کا ہی تبادلہ کروا دیا تھا، گزشتہ کئے دہائیوں سے محکمہ زراعت پر قابض حاجی امداد میمن سسٹم نے ادارے کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے، نیب ریفرنسز میں نامزد ہونے، ٹریکٹر اسکیم فراڈ، واٹر کورسز کی مرمت میں اربوں روپے کے غبن، اینٹی کرپشن کی معتدد تحقیقات، غیرقانونی بھرتیوں اور جعلی پنشن کیس میں نامزد ہونے اور غیرقانونی ترقیوں کے سنگین الزامات کے باوجود حاجی امداد میمن کے خلاف سندھ حکومت کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن سسٹم کے آگے سندھ حکومت مکمل طور پر بے بس ہے اور حاجی امداد میمن اربوں کی وصولیوں کر کے اہم سیاسی شخصیات تک پہنچاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں