میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ سندھ

ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

منصوبے کی فزیکل پیشرفت 65فیصد مکمل ہوچکی ، ملیر ندی پل منصوبہ مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت
کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم نے ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ کیا جبکہ قائد آباد میں این-5مرغی خانہ پل کا معائنہ بھی کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ندی پل منصوبے کی لاگت 3006.690 ملین روپے مقرر ہے، منصوبے کی فزیکل پیش رفت 65 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 61.6 فیصد مالی اخراجات کیے جا چکے ہیں، ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، منصوبے کو مئی 2026 سے تک مکمل کیا جائے۔پی اینڈ کی ٹیم نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ منصوبے پر کام کی رفتار اطمینان بخش ہے، سائٹ پر کنکریٹ کی مضبوطی جانچنے کے لیے نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ گرڈرز اور ٹرانسم کے سائز کی پیمائش بھی کی گئی۔وزیراعلی سندھ نے کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلی سندھ نے ریمپس کے لیے بجری اور ایگریگیٹ بیس کا اسٹاک فوری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مٹیریل کی بروقت دستیابی سے منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں