میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
جان بچانے والی ادویات کی قلت، انسولین سمیت 27اہم ادویات غائب

جان بچانے والی ادویات کی قلت، انسولین سمیت 27اہم ادویات غائب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر مختلف اقسام کی انسولین سمیت دیگر دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، دواؤں کی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈرگ انسپکٹرز نے انکشاف کیا کہ کراچی میں انسولین سمیت 27 دوائیں اسٹورز پر دستیاب نہیں، جس کے بعد سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز کو عدم دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دے دیا گیا۔سیکرٹری صوبائی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کو خط لکھا ہے جس میں کراچی میں ہونے والی دواؤں کی قلت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی 30 اہم دوائیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے جس میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی و دماغی امراض، دمے کی دوائیں شامل ہیں، جبکہ ٹیٹنس کے انجکشن اور مختلف اقسام کے انہیلرز کی شدید قلت ہے۔دوسری جانب ڈریپ حکام نے یہ دعوی کیا ہے کہ ملک میں دواں کی کوئی قلت نہیں ہے سپلائی چین کے ایشوز ہو سکتے ہیں، ہفتہ وار بنیاد پر دواں کی موجودگی کا سروے کراتے ہیں، انسولین وافر مقدار میں موجود ہے اور دستیاب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں