میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معاہدہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے نئی راہیں ہموار کریگا،بلاول بھٹو

معاہدہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے نئی راہیں ہموار کریگا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکاایران امن معاہدے کا خیرمقدم، کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم پیش رفت قرار
فیلڈ مارشل کی علاقائی استحکام اور امن کے فروغ کیلئے ان کی مسلسل حمایتکو سراہا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ریاستہائے متحدہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ سفارتکاری، مذاکرات اور باہمی اعتماد کی بحالی کی سمت ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم ہے، جو نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ پورے خطے میں استحکام اور امن کے امکانات کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت اس عمل میں شامل تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت، سیاسی بصیرت اور امن کے لیے سنجیدہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو اس عمل کو آگے بڑھانے میں ان کی قیادت اور وژن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی علاقائی استحکام اور امن کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر سراہا اور کہا کہ پاکستان کی ریاستی قیادت نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزارتِ خارجہ اور تمام شریک ممالک کی سفارتی ٹیموں کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، ثابت قدمی اور پسِ منظر میں کی جانے والی خاموش سفارتی کوششوں نے اس کامیابی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ مستقبل میں خطے میں مزید اعتماد سازی، اقتصادی تعاون اور امن کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں