میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شان کا وزیر اعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

شان کا وزیر اعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اداکار شان نے یہ مطالبہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔انہوں نے مزید لکھا پاکستان میں بھارت کی کوئی بھی فلم ریلیز نہ کی جائے، جیسا کہ بھارت نے پاکستانی گلوکاروں، آرٹسٹوں، فلم اور موسیقی سمیت تمام پاکستانی مواد پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی ہے۔ احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں