میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صحت سندھ ،دانتوں کے ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقیاں مل گئیں

محکمہ صحت سندھ ،دانتوں کے ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقیاں مل گئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ میں 42ڈینٹل سرجنز کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ہے، سیکریٹری صحت سندھ منصور عباس رضوی نے ڈاکٹروں کو گریڈ 17 سے گریڈ 18میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے دانتوں کے ڈاکٹروں کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دیدی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی ملنے والے ڈینٹل سرجنز میں ڈاکٹر ایاز علی قریشی، ڈاکٹر امرتا کھتری، ڈاکٹر دلیپ کمار، عظمی رحمان، صبیحہ آرائیں، ڈاکٹر یاسمین برڑو، صائمہ احسن، ڈاکٹر توفیق رحمان، عمیر کھیڑو، فروہ شاہ، کلثوم مجیدقائمخانی شامل ہیں، ڈاکٹر پارس، محمد احسن بیگ، نورالعین، مومل علی پہنور، ڈاکٹر زین قمر، ڈاکٹر شیریں، مہرالنسا سومرو، ایکتا رحیم شیخ، ڈاکٹر فرزانہ لاکھو، ڈاکٹر اعجاز علی، ذوہیب حسن، شازیہ، ڈاکٹر وسیم حسن، ڈاکٹر سمیرا باٹ، ڈاکٹر آمنہ مصفی، عائشہ میمن سمیت دیگرڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں