میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون نافذکرکے پیپلزپارٹی کی حکومت نے دوغلے پن کامظاہرہ کیا،علی زیدی

لاک ڈائون نافذکرکے پیپلزپارٹی کی حکومت نے دوغلے پن کامظاہرہ کیا،علی زیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تبدیلی کے لیے قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔سندھ میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے پیپلزپارٹی کی حکومت نے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے ۔کورونا وائرس پر ویکسی نیشن اورایس او پیز پر عملدرآمد کرکے قابو پایا جاسکتا ہے ۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کے پی ٹی نے 600ملین روپے کی بچت کی ہے ۔اس عرصے میں ادارے سے کسی ملازم کو برطرف بھی نہیں کیا گیا ۔چیئرمین کے پی ٹی کی مستقل نوکری کا لیٹر جلد جاری ہوجائے گا۔خراب موسم کی وجہ سے گذشتہ دنوں میں کئی جہازوں کے اینکرز ٹوٹے ہیں۔کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ جہاز ڈرفٹ کرتے ہوئے یہاں پہنچاہے ۔وہ بدھ کو کے پی ٹی آئل پیئر تھری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔علی زیدی نے کہا کہ پاکستان فلیگ کا برتھ جو بھی ہوگا اس کا فرسٹ برتھنگ رائٹ ہے۔وزارت دفاع جب ہمیں لکھ کر دیتی ہے یہ جہاز پہلے لگادیں ۔اس صورت میں ڈیمانڈ کے مطابق جہاز لگایا جاتا ہے۔ہم سے پہلے یہ ضرور ہوتا تھا کہ کچھ لوگوں کی مرضی سے جہاز لگ جاتے تھے۔جس سے ریٹ اچھا مل جائے وہ جہاز پہلے لگادیا جاتا تھا ۔انہوںنے کہا کہ کیماڑی پر تین آئل پئیرز ہیں جس سے تمام لیکویڈ کارگو ٹریٹ ہوتا ہے۔آئل پئیر تھری کو کووڈ کے باوجود بھی فاسٹ ٹریک پر ساتھ دوبارہ بنایا گیا ہے ۔اگلے 25 سال کے لیے یہ پیئر فعال ہوگیا ہے ۔پیئر2مکمل بحال ہے جبکہ پیئرون پر کچھ مرمتی کام باقی ہے ۔علی زیدی نے کہا کہ آج دوبارہ سے یہاں جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔ساڑھے تیرہ میٹر کی ڈریجنگ بھی کی گئی ہے۔ڈھائی ملین پانڈ کے پارٹس لگانے کے بعد بھی جو ڈریجر پانچ سال سے بند تھا اسی سے ہی کام کروایا گیا۔آج وہ ڈریجر بھی ہماری کاوشوں سے چل گیا اور اسی نے یہ بھی کام کردیا ہے ۔ ہم نے ڈریجر بند ہونے کی کی سب انکوائری نیب کو دے دی ہے۔انہوںنے کہا کہ کے پی ٹی کا کوئی ایک مسلہ نہیں تھا یہاں مسائل کے انبار تھے ۔کے پی ٹی کے ایک صاحب کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔ان صاحب کے گھر میں 150 سے زائد ایچ آر کی فائلیں موجود تھیں۔ابھی وہ ضمانت پر باہر ہیں سپریم کورٹ میں ان کی ضمانت کو چیلنج کیا ہے۔ہم ادارے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں ۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کے پی ٹی کے 600ملین روپے بچائے ہیں اور کسی ملازم کو برطرف بھی نہیں کیا ہے ۔چئیرمین کے پی ٹی کی مستقل نوکری کا لیٹر جلد جاری ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں