ن لیگ نے فیصل واوڈا کا چیلنج قبول کر لیا
شیئر کریں
مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،زبیرعمرخودکومعیشت کے ماہر سمجھتے ہیں، ہماری ٹیم ان کیساتھ بیٹھ جاتی ہے یہ بھی ہم سے مشاورت کرلے پھر پتہ چل جائے گا پی ٹی آئی ملک کوبہتری کی طرف لے گئی یانہیں،دونوں اطراف کو30 دن کاوقت دیاجائے،چیلنج ہے سچ سامنے آجائے گا۔وفاقی وزیر کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ مناظرے کیلئے تیار ہیں، مسلم لیگ ن کوفیصل واوڈا کا مناظرے کاچیلنج قبول ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود 5 سال ن لیگ کی معاشی ٹیم کے روح رواں تھے جو آج کل وزیراعظم کے سیکریٹری فنانس بنے ہوئے ہیں حفیظ شیخ 3سال تک پیپلزپارٹی کے وزیرخزانہ رہے آج مشیرخزانہ ہیں، سمجھ نہیں آرہی فیصل واوڈاکس کاکس سے مناظرہ کرارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی پاور کے الیکٹرک سے معاہدہ کر رہی تھی مگر پی ٹی آئی حکومت نے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی نے2سال میں کوئی کام نہیں کیا،ایل این جی نہیں منگوائی گئی جس وجہ سے بجلی کامسئلہ ہوا جب کہ سوئی سدرن نے گیس نہیں دی اس لیے بھی بجلی کامسئلہ ہوا۔