میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصباح الحق کا کیریئر اختتام پذیر کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار

مصباح الحق کا کیریئر اختتام پذیر کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار

منتظم
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا اس پر مجھے فخر ہے ٗگفتگو

ڈومینکا (ویب ڈیسک) پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ مصباح الحق کا شاندار کیریئر اپنی اختتام کو پہنچ گیا ٗ میچ میںجیت کے بعد مصباح الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار اور تاریخی فتح پر بہت خوش ہیں اور اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ سٹاف، ساتھیوں اور فیز کا بھی شکر گزار ہوں۔ مصباح الحق نے کہا کہ یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا اس پر مجھے فخر ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ کی تاریخی فتح اور سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشین کپتان بن گئے ٗان کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر3 میچز جیتے ہیں ٗبھارت کے ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ جیت سکے اور باقی کوئی بھی ایشین کپتان ویسٹ انڈیز میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ نہیں جیت پایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں