میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ابتدائی مرحلے سے ہی باہر پاکستانی ٹیم کو 20 ملین روپے سے زائد ملنے کا امکان

ابتدائی مرحلے سے ہی باہر پاکستانی ٹیم کو 20 ملین روپے سے زائد ملنے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے ہی باہر ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کو 20 ملین روپے سے زائد ملنے کا امکان ہے ،۔ایونٹ میں مایوس کن آغاز کے بعد گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری چاروں میچز لگاتار جیتے تھے ، اگرچہ ان کی یہ محنت انھیں سیمی فائنل میں پہنچانے میں ناکافی رہی تاہم پانچویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے وہ 20 ملین سے زائد حاصل کرنے کے حقدار بن گئے ہیں۔ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق ایونٹ کی انعامی رقم کی تقسیم کے حساب سے پہلے رائونڈ میں شرکٹ پر ہر ٹیم کو 7 ملین روپے جبکہ اس رائونڈ میں ہر کامیابی پر 2.8 ملین روپے ملنے ہیں، مکمل نہ ہونے والے میچ کے لیے 1.4ملین روپے ملیں گے ۔اس طرح 5کامیابیاں اور ایک واش آئوٹ میچ کی بنیاد پر گرین شرٹس کو 20 ملین سے زائد رقم ملے گی، ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 280 ملین جبکہ رنر اپ کو 140 ملین روپے دیے جائیں گے ، سیمی فائنلسٹ ٹیمیں 55 ملین روپے فی کس وصول کریں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں