میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

منتظم
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


ڈومینیکا (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار اور تاریخی فتح بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی ۔بھارتی اخبار ‘دی ہندو‘ نے بھی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں پاکستان کی فتح کو شاندار انداز میں سراہا اور اسے مصباح الحق اور یونس خان کیلئے بہترین فیئرویل قرار دیا۔العربیہ ٹی وی کی ویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر کہا کہ ریٹائر ہونے والے مصباح اور یونس کیلئے یہ یاد گار موقع ہوگا۔کرکٹ ویب سائٹ نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مزاحمت کرنے والے روسٹن چیز کھڑے رہ گئے، ڈرامائی انداز میں فتح کے بعد پاکستان کے مصباح اور یونس کو یادگار طریقے سے الوداع کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے کہا کہ اگر چہ ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز کو آئوٹ کرنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹرز کے پسینے چھوٹ گئے تاہم فتح کا جشن اور اپنے دو سینئر کھلاڑیوں کو فیئرویل دینا ، دیومالائی قصے کہانی جیسا لگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں