میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہمیں ہلکا نہ لینا ، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے’شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں
سنجے لیلا بھنسالی کوہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مارا تھا

پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلادیشی کرکٹرز بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے۔میڈیاکے مطابق انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیٔر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک و بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز انڈین پریمیٔر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو کارکن کو میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے آئے تو ہم ان کو ماریں گے اور شاہ رخ خان اگر اپنی ٹیم میں کسی بنگلادیشی کھلاڑی کو کھیلنے دیتے ہیں تو ان کو بھی ماریں گے۔انتہا پسند ہندو کارکن نے کہا کہ ہمیں ہلکے میں مت لینا کیونکہ سنجے لیلا بھنسالی جو بھارت کی سب سے بڑے بجٹ کی فلمیں بناتے ہیں ہم نے تو ان کو بھی فلم پدماوت میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مسلسل مارا تھا”۔یاد رہے کہ 16 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقدہ آئی پی ایل 2026ء کی نیلامی میں مستفیض الرحمٰن واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 9.2 کروڑ روپے میں خریدا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں