میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، چیف جسٹس

مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، چیف جسٹس

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مقدمات کی جلد سماعت کیلئے شام کو بھی عدالتی بینچ بیٹھے گا، مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتا۔

فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر ڈال دی گئی ہے اور اب میرے کہنے پر بھی کوئی مقدمہ مقرر نہیں ہوتاچیف جسٹس نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ ججز 3 ماہ کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا کہ ججز 3 ماہ کی چھٹی کرتے ہیں؟

ججز 3 ماہ کے عرصے کے اندر ایک ماہ کی چھٹی کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے بتایا کہ ایک بینچ کے سامنے ایک ہی روز میں 75 مقدمات مقرر ہوئے۔ مقدمات مقرر کرنے کی پالیسی ویب پر موجود ہے جبکہ 2افسران کاز لسٹ میں آنے والے مقدمات کو دوبارہ چیک کرتے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواستوں کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا جارہا ہے،جلد سماعت کے مقدمات سننے کے لیے شام کے وقت بھی بینچ بیٹھے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ شریعت اپیلیٹ بینچ ہر دو ماہ میں ایک ہفتے کے لیے بیٹھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں